Categories: پاکستان

وزیرستان: طالبان کا انتخابی عمل میں مداخلت نہ کرنیکا مشروط اعلان

کالعدم تحریک طالبان (ملا نذیر گروپ )نے جنوبی وزیرستان میں انتخابی عمل  کے دوران کوئی مداخلت نہ کرنے کی مشروط یقین دہانی کرادی ہے۔
برطانوی نیوزویب سائیٹ کے مطابق  جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے 4 کے حلقہ این اے 41 میں حصہ لینے والے 50 سے زائد امیدواروں  اوران کے نمائندوں کے اجلاس میں (ملا نذیر گروپ)کے سربراہ صلاح الدین ایوبی المعروف بھاول خان  نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آنیوالے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔اجلاس میں موجودایک شخص نے بتایا کہ بھاول خان نے کہا کہ ہر قبائلی شخص کوووٹ دینے کی مکمل آزادی ہوگی وہ جسے چاہے ووٹ دے سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق(ملا نذیر گروپ) نے انتخابی عمل میں عدم مداخلت کی یقین دہانی کے ساتھ چند شرائط بھی رکھی ہیں کہ انتخابی ریلیاں یاجلسے رستم بازار سے دور کھلے میدان میں منعقد کیے جائیں۔ جوامیدوار زیادہ مقبول نہیں وہ رضاکارانہ دستبردارہوجائیں ۔کوئی بھی امیدوار اپنی تقریروں میں مخالف امیدوار کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔بھاول خان نے پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اورعوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کوخبردار کیا کہ وہ عوامی سطح پر انتخابی مہم نہ چلائیں اورنہ ہی عوامی مقامات پراپنے بینرزاورجھنڈے لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے علاقے میں امن وامان میں خلل پڑسکتا ہے۔انہوں  نے اے این پی کو خصوصی طورپر کہا کہ وہ جلسے جلوس سے گریز کرے۔
ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago