- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

خالد مشعل دوبارہ حماس کے سربراہ منتخب

فلسطین کی حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنماء خالد مشعل کو پھر سے پارٹی سربراہ منتخب کر لیا گیاہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری میں پارٹی رہنماؤں نے خالد مشعل کو مزید 4 سال کے لئے تنظیم کا سربراہ منتخب کیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا تاہم پارٹی رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
پارٹی رہنماؤں نے بتایا ہےکہ 1996ء سے حماس کی قیادت کرنے والے خالد مشعل بلامقابلہ پارٹی سربراہ منتخب ہوئے ہیں۔

 

دی نیوزٹرائب