- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

ترکی: کرد رہنما کی جانب سے سیز فائر کا اعلان

ترکی کی جیل میں قید کرد باغی لیڈر عبداللہ اوجلان نے آج کردوں کے نئے سال کے آغاز کے موقع پرسیز فائر کا اعلان کردیا ہے۔

 

اس اعلان سے ایک طویل عرصے سے جاری مسلح جدوجہد ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے ترک حکومت پر بھی زوردیا ہے کہ وہ امن عمل کو مستقل بنانے کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرے اور کرد باغیوں کے ہتھیار ڈالنے اور ترکی سے ان کے محفوظ انخلاء کے لیے اقدامات کرے۔

علیحدگی پسند کرد باغیوں نے 1984ء سے ترک حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھا رکھے ہیں۔

ان کی مسلح بغاوت اور ترکی کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں45 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

DW