پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے اس حوالے سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی 16 مارچ کو پانچ برس کی مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی۔
ادھر الیکشن کمیشن نے 23 مارچ کو ملک میں انتخابی شیڈول جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 25 سے 30 مارچ تک کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔
دھر ملک کے نگراں وزیر اعظم کے چناؤ کے لیے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بےنتیجہ رہا ہے اور کمیٹی کے رکن سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ اس کمیٹی یا پھر الیکشن کمیشن کو دیے گئے چار ناموں میں سے ہی نگراں وزیراعظم چننا ہوگا۔
اس کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹر پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، سردار مہتاب عباسی اور سردار یعقوب ناصر اور حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور اور مسلم لیگ ق کے چودھری شجاعت شامل ہیں۔
اس پارلیمانی کمیٹی کے پاس کسی ایک نام پر اتفاق رائے کے لیے کل جمعہ نصف شب تک کا وقت ہے اور ایسا نہ ہونے پر الیکشن کمیشن ہی یہ فیصلہ کرنے کا مجاز ہوگا کہ نگراں وزیر اعظم کون بنے گا۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید