ادھر بغداد میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی مشن جو کہ دنیا میں سب سے بڑا مشن ہے رواں سال کے اختتام تک اپنے عملے کے ارکان میں دو تہائی کمی کرکے اس تعداد کو 16000کی بلند ترین شرح سے کم کر رہا ہے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے مجموعی کارکنان کی تعداد اور بصرہ کرد علاقے کے دارالحکومت اربل اور متنازعہ شمالی شہر کرکوک میں اس کے سفارتخانوں کی تعداد اور بشمول کنٹریکٹرز میں بھی رواں سال کے اختتام تک 5,500تک کم کردی جائے گی۔
دوسری جانب عراق میں تازہ بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا بغداد سے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر موصل میں ایک ریسٹورنٹ کے نزدیک ہوا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال داخل کرادیا گیا۔ مجموعی ہلاکتیں 68 ہوگئیں، 90سے زائد زخمی ہیں۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید