Categories: مشرق وسطی

شام میں جاری جھڑپوں میں مزید چار مہاجر فلسطینی شہید

شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان خوفناک جھڑپیں جاری ہیں، شامی حکومت اور عوام میں جاری اس تنازے میں پہلے ہی ساڑھے دس سو سے زائد فلسطینی مہاجرین بھی شہید کر دیے گئے ہیں، تازہ اطلاع کے مطابق مزید چار فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔
مقامی روزنامے ’’القدس‘‘ کے مطابق سرکاری فوج کے پچاس کے قریب میزائل فلسطینیوں کے خان شیخ  کیمپ پر آ کر گرے، دو فلسطینی خواتین ان راکٹ حملوں کی زد میں آکر زخمی ہوئیں، دارالحکومت دمشق میں واقع کیمپ میں کی گئی اس گولہ باری میں 34 فلسطینی اور شامی شہری بھی زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ شامی فوج نے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان محمد بقلہ کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے انہیں چھ ماہ قبل یرموک کیمپ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ درعا کیمپ میں بھی سرکاری فوج کی گولہ باری سے ایک فلسطینی نوجوان عاصم البکر جام شہادت نوش کر گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago