Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، دو جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں دو مبینہ شدت پسند جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حملہ اتوار کی صبح ایجنسی کے صدر مقام میران شاہ سے چالیس کلومیٹر دور ویگان کے مقام پر ہوا۔
انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈرون نے پاک افغان سرحد کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو نشانہ بنایا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ حملے میں دونوں مبینہ شدت پسند موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حملے میں مارے جانے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق اس علاقے سے نہیں اور وہ غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پاکستانی علاقے میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں پر پیدا ہونے والے تازہ تنازع کے بعد ہونے والا پہلا حملہ ہے۔
حال ہی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکہ میں ڈرون پروگرام سے وابستہ اہلکاروں کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکی حکام گزشتہ ماہ پاکستانی کے قبائلی علاقے میں ہونے والے دو ڈرون حملوں سے لاعلم ہیں۔
اخبار کے مطابق یہ حملے چھ اور آٹھ فروری 2013 کو بالترتیب شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کیے گئے تھے لیکن امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے حملے نہیں کیے۔
اخبار نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکیوں کا اندازہ ہے کہ یہ حملے پاکستانی فوج کا کام ہیں اور انہیں پاکستانی عوام کے ردعمل سے بچنے کے لیے سی آئی اے کے سر منڈھ دیا گیا ہے۔
اس پر پاکستانی فوج نے ایک بیان میں اس خبر کو حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا تھا کہ اس قسم کا الزام حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف اور ڈرون حملوں پر پاکستانی موقف کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔
بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago