Categories: پاکستان

کراچی : دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ جاری

کل بروز بدھ شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل کالونی اور بلوچ کالونی میں بم پھٹنے کے واقعات کے علاوہ میں بی سینیا لائن، گلستان جوہر، گلبرگ اور گلشن معمار میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے۔
اورنگی ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو، سرجانی ٹاؤن میں مذہبی جماعت کے کارکن، جبکہ نارتھ کراچی اور ناگن چورنگی کے قریب دو افراد کو گولیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب حب ریور روڈ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش بھی برامد ہوئی۔
کیماڑی میں کے پی ٹی گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر پاک بحریہ کے لیفٹننٹ کمانڈر سید عظیم زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل پولیس اسٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان دھماکہ خیز مواد رکھ رہے تھے کہ بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں بم رکھنے والا دہشت گرد زخمی ہوا۔
زخمی شخص کو اس کا  موٹر سائیکل سوار ساتھی اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق  پولیس نے اطلاع ملنے پر زخمی ملزم صابر کو جناح اسپتال سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دوسری جانب بلوچ کالونی تھانے کے قریب لگنے والے بچت بازار کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بم آدھا کلو گرام وزنی تھا۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز نے ٹارگیٹیڈ آپریشن کے دوران ایک گھر سے پانچ بم برآمد ہونے پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
رینجرز کے کرنل آفتاب نے ڈان نیوز کو بتایا کہ رینجرز نے پانچ روز قبل اللہ والا ٹاؤن میں کارروائی کی تھی جس سے انکشاف ہوا تھا کہ دہشت گردوں نے بم کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیے ہیں، جس کا سراغ لگا کر پانچ بم برآمد کرلیے ہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے فوری طور پر بموں کو ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پانچوں بم نوّے فیصد مکمل تھے اس میں صرف ڈیٹونیٹر نصب نہیں تھا۔

ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago