Categories: مشرق وسطی

جیش الحر کا الحسکہ میں شامی فوج کے اہم سرحدی یونٹ پر قبضہ

شامی میڈیا سینٹر کے مطابق شام اور عراق کے درمیانی علاقے الشدادی میں تعینات سرحدی یونٹ 546 کو اپوزیشن پر مشتمل شامی جنگجووں کی جیش الحر نے بشار الاسد کی فوجی کمان سے آزاد کرا لیا ہے۔

شامی جنگجووں نے یونٹ کا کئی روز تک محاصرہ کئے رکھا جس کے بعد جیش الحر کی فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔

انقلابی جنگجووں نے الزام عاید کیا کہ سرحد پر تعینات ہونے کی وجہ سے یہ یونٹ عراق سے نوری المالکی کی فوج کو شام میں داخلے کی سہولت فراہم کرتا تھا تاکہ وہ بشار الاسد کی حامی فوج کی صفوں میں شامل ہو کر انقلابی جنگجووں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے سکیں۔

ادھر لائیو شامی نیٹ ورک نے شام کے شمالی شہر الرقہ کے تل ابیض سرحدی قصبے پر بیلسٹک میزائل حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ارسال کردہ نشریئے میں بتایا گیا ہے کہ حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد جیش الحر اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

دمشق سے شامی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ جیش الحر نے المھاجرین اور المزہ کے درمیانی علاقے قصر تشرین پر متعدد راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ جیش الحر نے دمشق کے نواح میں فلسطینی مہاجر کیمپ میں واقع بلدیہ آفس میں واقع بشار الاسد کی حامی فوج کے کیمپ اور پولیس تھانے پر حملہ کیا ہے۔ کالونی کے اردگرد شاہراہ الثلاثین پر بھی جیش الحر اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

شامی نیٹ ورک کے مطابق جیش الحر نے برزہ کالونی پر سرکاری فوج کا حملہ پسپا کرتے ہوئے بشار الاسد کی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

العربیہ نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

18 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago