Categories: مشرق وسطی

یمن: صنعا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 12 ہلاک، 22 زخمی

یمنی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران دارالحکومت صنعا کے ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے ہیں۔

العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق روسی ساختہ سخوئی ایس یو 22 منگل کو صنعا کے وسط میں واقع مشہور انقلاب چوک کے نزدیک ایک رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ یمنی حکام نے حادثے میں پائلٹ سمیت بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی اطلاع کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس دوران وہ صنعا کے مغربی رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد تباہ شدہ طیارہ کے ٹکڑے شاہراہ پر دور دور تک بکھر گئے اور اس سے کئی کاروں کو بھی آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور امدادی کارکنوں نے طیارے کے ملبے سے پانچ مسخ شدہ لاشیں نکال لی ہیں۔ وہ مکمل طور پر جل کر ناقابل شناخت ہو چکی تھیں۔

حکام نے حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ وہ جس عمارت پر گرا ہے، اس کے بالائی حصے میں لوگ قیام پذیر ہیں اور نیچے دکانیں ہیں۔ ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی فوٹیج میں ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے اور اس کے آس پاس لوگ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر 2012ء میں یمنی فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ انتونوف ایم 26 صنعا کے شمالی حصے میں تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس واقعے میں طیارے میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago