امریکا نے کہا ہے کہ اگرچہ القاعدہ کی تمام لیڈرشپ اپنی موت آپ مرچکی ہے تاہم اس کے باوجود یہ خطرناک نیٹ ورک موجود اوردنیا بھر میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہاہے۔
وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکارجوہن برینن نے سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کی جانب سے دنیا بھرمیں القاعدہ کے خلاف دباؤ برقرار ہے اوراس کی سرگرمیوں کوختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
تاہم القاعدہ عرب اورالقاعدہ اسلامی مغرب جیسی تنظیموں کا وجود اس بات کا ثبوت ہے کہ القاعدہ اثرورسوخ بڑھ رہا ہے اور تمام گروپوں کے درمیان باہمی اتحادہے۔
انہوں نے کہا کہ القاعدہ کا پھیلاؤ مقامی طور پرسازگار ماحول کی وجہ سے ہورہا ہے، کئی عناصرمقامی ایجنٹ اوران میں سے کئی عالمی ایجنٹ کاکرداراداکررہے ہیں۔
نیوز ٹرائب