قیم آباد فلائی اوور کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جو اتنا زوردار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ایک کریکر حملہ تھا جس میں ایک سب اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ دھماکہ کے باعث اسٹیشن کی دیورایں منہدم ہوگئیں تاہم گیس ریکارڈ محفوظ رہا۔
دریں اثناء پولیس کا موقف تھا کہ دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے جس میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
تاہم پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا دہشت گردی کا نتیجہ تھا جس میں دوسوکلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ ایک ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا ہے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
دوسری جانب شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔
گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص چل بسا۔
گلشن اقبال میں ایک نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ احسن آباد میں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔ دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے منگھوپیر اور شیر شاہ میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے دو ملزمان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان عالمی ادراہ صحت کی ٹیموں پر حملہ کرنے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ڈان نیوز
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…