Categories: مشرق وسطی

عراق: پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 30 ہلاک، 70 زخمی

عراق کے شمالی شہر کرکوک میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کرکوک شہر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ  کیا جس کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے خود کو کار بم دھماکے سے اڑا دیا، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں استعمال کی گئی کار کو پولیس موبائل کی طرح  کا رنگ کیا ہوا تھا جب کہ حملہ آور پولیس کی یونیفارم میں ملبوس  تھے.
کرکوک کی ہنگامی خدمات کے سیکشن کے سربراہ ناتھا محمد  کے مطابق حملہ آوروں نے خود کو اسلحہ، دستی بم اور خودکش واسکٹ سے لیس  کیا تھا اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ان کے مقصد کو ناکام بنا دیا گیا، دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ کرکوک میں مختلف نسلیں آباد ہیں اور یہ شہر عراقی حکومت اور کرد کے درمیان زمین اور تیل کے حقوق کی وجہ سے کشیدگی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago