برطانیہ کے جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوخنزیرکے گوشت والی مصنوعات کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کےمختلف جیلوں میں مسلمان قیدیوں کیلئےحلال گوشت کے نام پرسپلائی کی جانے والی مصنوعات میں خنزیرکے گوشت کےٹکڑے پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ہوتے ہی برطانوی وزارت انصاف نے مصنوعات کی سپلائی فوراً معطل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔
وزارت انصاف کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بات یقیناً بہت پریشان کن ہے اور اس سے مسلمان قیدیوں کو ضرور دلی صدمہ ہوا ہے، اب ہمیں ان کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ مصنوعات پر لیبل تو حلال کا لگا ہوتا ہے اور اندر خنزیر کے گوشت والی مصنوعات فراہم کی جاتی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس کی سپلائی فوری طور پر معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یاد رہے کہ مذہب اسلام میں مخصوص جانوروں کوگردن سے کاٹ کرذبح کرکےاستعمال کرنا ہی حلا ل کہلاتا ہے جبکہ خنزیرکا گوشت کھانا بالکل منع ہے۔
حال ہی میں بہت سے برطانوی سپرمارکیٹ چین میں بیف برگرمیں گھوڑے کا گوشت استعمال کرنے کا انکشاف ہواتھا۔
دی ٹرائب نیوز