Categories: پاکستان

پشاور:پولیس وین میں دھماکا، 9 افراد زخمی

جناح پارک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔
پشاور کے علاقے فردوس کے قریب پولیس موبائل گشت پر تھی کہ اچانک گاڑی میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چھابڑی فروشوں سمیت9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دیسی ساختہ بم پولیس موبائل کے ساتھ لگایا گیا تھا جس میں 500 گرام بارودی مواد، بال بیئرنگ اور ٹائم ڈیوائس استعمال کی گئی۔
ایس پی سٹی خالد ہمدانی کا کہنا ہےکہ  دھماکے میں میگنٹ بم استعمال کیا گیا،پولیس  موبائل میں موجود اہلکار جونہی گاڑی سے اترے دھماکہ ہو گیا،ان کا کہنا تھا کہ پولیس شہر میں تخریب کاری کی کوششیں ناکام بنا رہی ہیں اس لئے ان کو نشانہ بنایا گیا۔
ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago