Categories: عالم اسلام

لیبیا:بن غازی میں تشدد کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ

لیبیا میں حکام نے مشرقی شہر بن غازی میں امن وامان کی صورت حال بگڑنے کے بعد جمعرات کی نصف شب سے جمعہ کی صبح آٹھ بجے تک کرفیو نافذ کردیا ہے۔
کرفیو کے نفاذ سے قبل لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان نے دارالحکومت طرابلس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم جنرل نیشنل کانگریس کے ساتھ رابطے اور مشورے کے ذریعے کرفیو سمیت مختلف سکیورٹی اقدامات پر غور کررہے ہیں”۔

انھوں نے کہا کہ ”بن غازی میں فوج اور پولیس کو تعینات کیا جائے گا اور امن وامان کی صورت حال بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے”۔

لیبیا کے مشرقی شہر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے کشیدگی پائی جارہی ہے اور منگل کو ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا تھا۔

ایک سکیورٹی عہدے دار نے اس واقعے کے بارے میں بتایا ہے کہ ”پولیس سارجنٹ صالح مفتاح وزری کی کار میں بم نصب کیا گیا تھا۔وہ جب ایک ریستوراں سے اپنے گھر کو واپس آرہے تھے تو ان کی کار دھماکے میں تباہ ہوگئی۔

سوموار کو بھی سڑک کے کنارے نصب بم سے پولیس کی ایک کار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اس واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔بن غازی میں گذشتہ کئی ہفتوں سے فوجیوں اور پولیس افسروں کو بم حملوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بن غازی ہی میں گذشتہ سال ستمبر میں امریکا میں بنی اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاج کے دوران مسلح افراد نے امریکی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا تھا اور ان کے اس حملے میں لیبیا میں متعین امریکی سفیر سمیت چار اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔اس واقعہ کے بعد بیشترسفارتی مشنوں اور اقوام متحدہ کے تحت اداروں نے اپنی سرگرمیوں کو یا تو معطل کردیا تھا یا پھر محدود کردیا تھا۔

منگل کو ایک مسلح شخص نے اٹلی کے قونصل جنرل پر حملہ کردیا تھا۔اس حملے میں قونصل جنرل محفوظ رہے تھے لیکن اس ناکام حملے کے بعد اٹلی نے بن غازی میں عارضی طور پر اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے اورسفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔


طرابلس
العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago