Categories: پاکستان

خیبر ایجنسی: فضائی حملے میں18افراد جاں بحق

پاکستان کے شمال مغرب میں واقع خیبر ایجنسی کے دورافتادہ علاقے تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ جبکہ شمالی وزیرستان میں ایک پہاڑی نالے سے 9 عسکریت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔
تیراہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پیرکو علی الصباح 4 بجے کے قریب جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس سے تیراہ ملک دین خیل میں ہنرشاہ جبکہ شلوبر میں شاہ پور نامی شخص کے مکانات نشانہ بنے۔ ہنرشاہ کے مکان میں 9 اور شاہ پور کے مکان میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
واقعے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم شدید برفباری کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 20 ہے۔
ثنا نیوز کے مطابق انصار الاسلام کے ایک رضاکار نے بتایا کہ بمباری پاکستانی جیٹ طیاروں نے کی۔
مرنیوالوں میں 2 مرد، 8 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ 3 بچے اور ایک خاتون زخمی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہوئے جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونیوالے لیویز اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے 15کلومیٹر مشرق کی جانب ایک پہاڑی نالے سے9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ مرنیوالے افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ تمام افراد کو پیر کے روز گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی وزیرستان سے شدت پسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بتایا کہ تمام لاشیں طالبان کی ہیں اور یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ انھیں سیکیورٹی فورسز نے مارا ہے۔ احسان اللہ احسان نے مزید کہا کہ طالبان کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائیگا۔
خبررساں ادارے

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago