Categories: مشرق وسطی

مکہ: دورِنبوت کی اشیاء میوزیم میں نمائش کیلیے پیش

مسلمانوں کے روحانی مرکز اور مملکت سعودی عرب کے اہم شہر مکہ المکرمہ میں “اے نبی! آپ پر سلامتی ہو” کے نام سے ایک میوزیم کا افتتاح کیا گیا ہے۔ میوزیم میں اسلام کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور تاریخی ورثے سے متعلق چیزیں نمائش کے رکھی جا رہی ہیں۔ یہ منفرد میوزیم اسلامی تہذیب کے فروغ کا ایک تحقیقی منصوبہ ثابت ہو گا۔

میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی الغامدی نے بتایا کہ ‘اے نبی! آپ پر سلامتی ہو’ میوزیم کو عہد نبوت کی مکمل دستاویز کا درجہ حاصل ہو گا جس میں اس سنہری دور کے میں استعمال ہونے والی چیزوں کے نمونے یہاں رکھیں جائیں گے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میوزیم میں 1500 اشیاء نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جن میں آلات حرب و ضرب، گھریلو اشیاء اور نبی پاک کے دور میں اہل مکہ کے گھروں کے نمونے بھی میوزیم میں موجود ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میوزیم کی اندرونی دیواروں پر مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کی بڑی بڑی تصاویر سکرینز پر ڈسپلے کی جائیں گی۔ نیز حیات طیبہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مستند شجریہ نسب بھی عام معلومات کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago