شام: انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد سے صرف ایک دن میں 397 ریکارڈ شہادتیں

شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے مختلف حصوں میں سرکاری فوج کے ہاتھوں 392 نہتے شہری جاں بحق ہوئے۔ ملہوکین میں 20 بچے اور 20 خواتین بھی تھیں۔ مقامی کوارڈی نیشن کمیٹیوں نے بتایا کہ 220 شہری حمص کے علاقے دیر بعلبہ میں جان کی بازی رہے۔

انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق ملک کے وسطی علاقے حمص کی دیر بعلبہ کالونی میں دسیوں افراد ہفتے کو علی الصباح سرکاری فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ رضاکاروں نے بھی قتل عام کی تصدیق کی ہے۔

کوارڈی نیشن کمیٹیوں کے مطابق سرکاری فوج نے ہفتے کی شب حمص کی دیر بعلبہ کالونی پر شبیحہ ملیشیا نے ٹینکوں کے کور میں حملہ کیا جس کے بعد علاقے سے 220 افراد کی نعشیں ملیں۔ شہدا کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ یا آگ لگا کر قتل کیا گیا، تاہم انسانی حقوق کی آبزرویٹری نے بتایا کہ وہ کالونی سے مواصلاتی رابطہ کٹ جانے کی وجہ سے اس ہلاکتوں کو ڈاکومنٹ نہیں کر سکے۔

دیر بعلبہ سے فرار کے بعد مضافاتی علاقے میں پناہ لینے والے ایک شامی کارکن نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں کہ جن میں زمین پر پڑی ہوئی ناقابل شناخت نعشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ رضاکار نے بتایا کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے بعض مقامی جنگجوؤں نے سرکاری فوج کے کالونی میں داخلے پر اپنے گھر اور ٹھکانے چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ نعشیں انہی افراد کی ہیں۔

ادھرشام کی انقلاب جنرل کونسل نے ملک کے مختلف حصوں میں 134 مقامات پر گولا باری مانیٹر کی ہے۔ اس گولا باری میں ہلکے اور بھاری دونوں طرح کے ہتھیار استعمال کئے گئے۔ شامی انقلاب کونسل کی جنرل باڈی نے ادلب میں معرہ النعمان کے مغربی محاذ پر جھڑپوں اور اپوزیشن جنگجوؤں کے ‘الطراف’ چوکی پر حملے کے بعد جیش الحر کی پیش قدمی کی تصدیق کی ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک شہر کے مشرقی محاذ اور وادی الضیف کے مغرب میں لڑائی جاری تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago