امریکا: اسکول میں فائرنگ، طلبہ واساتذہ سمیت 27 ہلاک

امریکی ریاست کونکٹی کٹ کے شہر نیو ٹاؤن میں ایک ایلمینٹری اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے اٹھارہ بچوں سمیت ستائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح [امریکا کے معیاری وقت کے مطابق] سینڈی ہُک ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا ہے۔ اس اسکول میں پانچ سے دس عمر کے بچوں کو کنڈر گارٹن سے چوتھی جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسکول کا پرنسپل اور ماہر نفسیات بھی مقتولین میں شامل ہے۔

این بی سی نیوز چینل نے کسی ذریعے کا حوالہ دیے بغیر اطلاع دی ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص بالغ تھا اور اس کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے دو بندوقیں برآمد ہوئی ہیں۔

اے بی سی نیوز نے ریاستی اور وفاقی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسکول میں فائرنگ کرنے والے مسلح نوجوان کی شناخت ہو گئی ہے۔ اس کا نام ریان لانزا تھا اور اس کی عمر چوبیس سال تھی۔ وہ نیوجرسی سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے اسکول میں فائرنگ کر کے اپنی والدہ کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق اسکول میں اس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کے علاوہ اس کے گھر سے بھی ایک لاش ملی ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے خون کی یہ ہولی کیوں کھیلی ہے لیکن وہ اسکول میں فائرنگ کے لیے مکمل تیاری کرکے آیا تھا۔ اس کے پاس چار ہتھیار تھے اور اس نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔ کونیکٹی کٹ کے پولیس ترجمان لیفٹیننٹ پال وینس نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس قاتل کو اسکول کی عمارت کے اندر ہی ہلاک کر دیا گیا ہے لہٰذا عوام خطرے میں نہیں ہیں۔

نیو ٹاؤن فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس پر امریکی پرچم سرنگوں
ایک اور امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں ایک اور بندوق بردار بھی ملوث تھا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ فائرنگ کے بعد اسکول میں افراتفری پھیل گئی اور والدین واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپنے بچوں کو لینے کے لیے اسکول پہنچ گئے۔ اسکول کی بعض معلمات نے فائرنگ شروع ہوتے ہی اپنی جماعتوں کے کمروں کے دروازے اندر سے بند کر لیے تھے جس کی وجہ سے وہ خود اور ان کے طلبہ محفوظ رہے ہیں۔

نیو ٹاؤن میں فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد شہر کے تمام اسکولوں کی تالا بندی کر دی گئی ہے۔ امریکا میں حالیہ برسوں کے دوران فائرنگ کے کسی واقعہ میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں اور جانی نقصان کے اعتبار سے امریکی تاریخ کا بھی یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ چند ماہ قبل نیویارک میں تاریخی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے پہلے بیس جولائی کو چوبیس سالہ جیمز ہولمز نامی حملہ آور نے آرورا، کولوراڈو میں فلم ”دا ڈارک نائٹ رائزز” کے پریمیئر شو کے موقع پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس واقعہ میں بارہ افراد ہلاک اور اٹھاون زخمی ہو گئے تھے۔ پانچ اگست کو ملووکی میں سکھوں کے ایک گوردوارے پر ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے چھَے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔
نیویارک ۔ ایجنسیاں
العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago