پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب شاردہ (کیل) سیکٹر میں برفانی اور مٹی کے تودے کی زد میں آ کر تین فوجی ہلاک جبکہ اٹھارہ افراد لاپتہ ہیں۔
فوجی ترجمان کے مطابق لاپتہ افراد میں آٹھ فوجی ہیں اور دس عام شہری ہیں۔
بیان کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ضلع نیلم کے ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ پہلی لینڈ سلائیڈ جمعہ کی صبح ہوئی جس میں تین فوجی ہلاک ہوئے۔
ان کے مطابق ان کی لاشوں کو نکالنے کے لیے آٹھ فوجی اور دس عام شہری اس جگہ پہنچے اور تلاش کا کام شروع کیا۔ ’تاہم دوسری لینڈ سلائیڈ کے باعث آٹھ فوجی اور دس شہری دب گئے۔‘
یاد رہے کہ اس سال اپریل میں ایک سو چالیس فوجی سیاچن کے بیس کیمپ میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہو گئے تھے۔
بی بی سی اردو
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید