Categories: پاکستان

بلوچستان:مغوی ڈاکٹر رہا، صوبے میں ہڑتال جاری

بلوچستان کے ممتاز ماہر چشم ڈاکٹرسعید خان اغوا کے 43 روز بعد بدھ کو اپنے گھر پہنچ گئے۔انہیں سولہ اکتوبر کو کوئٹہ سے اغواء کیاگیا تھا۔
گھر پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرسعید خان نے بتایا کہ اغواء کے بعد انہیں تین چار دن تک ایک جگہ پر رکھا گیا تھا جہاں ایک روز ان پر شدید نیند طاری ہونے لگی اورانہیں یوں لگ رہا تھا جیسے ان کو کھانے میں کچھ دیا گیا ہو ۔ انہیں جب ہوش آیا تو وہ ایک گاڑی میں تھے پھر انہیں اینٹوں اور پتھروں کے بنے ایک مکان میں لے جاکر باندھا گیا۔ جہاں انہیں روٹی اور پانی مل جاتا تھا۔
تاوان کی ادائیگی سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں پتہ نہیں لیکن اس کے خاندان والوں نے تاوان کی ادائیگی کے لیے کوششیں کی ہوں گی انہیں اس بارے میں معلوم ہوا تو ضرور بتائیں گے۔
اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کے بارے میں اپنے احساسات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سعیدخان کا کہنا تھا کہ’اس وقت میری عمر پینتالیس سال کے لگ بھگ ہے اور یہ میری زندگی کا خوبصورت ترین دن ہے۔‘
ڈاکٹرسعیدخان کی طرح ان کی اہلیہ نے بھی ان کی بازیابی پر خوشی کااظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں بہت خوشی ہے اور وہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کے شوہر کی بازیابی کے لیے قربانیاں دیں۔‘
اگرچہ ڈاکٹرسعید خان نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان کی بازیابی کے لیے تاوان اداکیا گیا یا نہیں تاہم ڈاکٹرسعیدخان کی اہلیہ نے یہ اعتراف ضرور کیا کہ ان کے شوہر کی رہائی تاوان کی ادائیگی کے بعد ہوئی۔
اگرچہ ڈاکٹرسعیدخان بازیاب ہوگئے لیکن پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے باقی مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ایم اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جو ہڑتال شروع کی ہے اس میں اور بھی مطالبات شامل ہیں جب تک انیس نومبر سے پہلے والی پوزیشن بحال نہیں کیا جاتا اس وقت تک ڈاکٹروں کا ہڑتال جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر وں کے دیگر مطالبات میں ان کے خلا ف قائم مقدمات کی واپسی ، معطل ڈاکٹروں کی بحالی اور انہیں تحفظ فراہم کرنا شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کا یہ بھی مطالبہ رہا ہے کہ اِغواء ہونے والو کی بازیابی کے لیے دیے گئے تاوان کی لوحقین کو ادائیگی کرے جس حکومت ماننے سے انکار کرتی رہی ہے۔
کیپٹل سٹی پولیس افسر میر زبیرمحمود نے بازیاب ہونے والے ڈاکٹر سعید خان کی رہائشگاہ پرمیڈیا کو بتایا کہ ’ ڈاکٹر سعید کے فیملی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاوان ادا کیا ہے لیکن پولیس کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے جتنی کوششیں ہوسکتی تھیں وہ ہم نے کی ہیں ۔ ملزمان کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور پولیس جلد ہی ملزمان تک پہنچے گی۔‘
ڈاکٹرسعیدخان کے اغواءکے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا تھا اور انیس نومبر کے بعد سے انہوں نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام مکمل طور پر بند کیا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف ہسپتال مریضوں سے خالی ہوگئے بلکہ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
ڈاکٹرسعیدخان کے بازیاب ہونے کے بعد ڈاکٹر امان اللہ ناصر کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایمرجنسی اور لیبر روم میں سروسز کی بحالی کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسرے گروپ نے پی ایم اے کے مطالبات تسلیم ہونے تک پی ایم اے کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اگرچہ ڈاکٹرسعیدخان بازیاب ہوئے لیکن ان کی بازیابی کے ساتھ ہی کوئٹہ سے ایک شخص اللہ نور اچکزئی کو اغواء کرلیاگیا ہے۔

بی بی سی نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago