Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ میڈیاکمپلکس پربمباری

غزہ سے العربیہ کی نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا جہازوں نے غزہ میں ایک کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جس میں میڈیا کے دفاتر واقع ہیں۔ شہر کے مرکز میں واقع برج الشو پر اسرائیلی فوج نے تین میزائل فائر کئے۔


اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز غزہ کے مختلف علاقوں پر 300 حملے کئے۔

بمباری میں اور فضائی حملوں میں غزہ میں فلسطین کی مستعفی حکومت کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔ انہی ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایک حملے میں عزالدین القسام کے ائر ڈیفنس شعبے کے کمانڈر اسامہ القاضی بھی شہید کر دیئے گئے۔

ادھر غزہ سے ہفتے کے روز داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد انہی ذرائع نے 165 بتائی ہے۔ ان میزائیلوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے جنوبی علاقے مغربی صحرائے نقب میں گری۔

اسرائیل میں نصب میزائل شکن ‘آئرن ڈوم سسٹم’ نے 36 میزائیلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔
تباہ کئے جانے والے میزائلوں میں تل ابیب پر فائر کئے گئے ‘فجر 5’ طرز کے میزائل بھی شامل تھے۔ ‘دھویں کے ستون’ کوڈ نام سے جاری اسرائیلی آپریشن کے آغاز سے ابتک آئرن ڈوم میزائل شکن سسٹم غزہ سے فائر کردہ تین سو میزائل تباہ کر چکا ہے۔

ہفتے کے روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت چودہ فلسطینی شہید ہوئے۔
حماس کے عسکری شعبے کے عزالدین القسام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے تل ابیب اور بیت المقدس سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں پر 900 حملے کئے۔ ترجمان ابوعبیدہ نے دعوی کیا کہ ان کے القسام ائر ڈیفنس یونٹ نے اسرائیلی لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا جو غزہ سے متصل سمندر میں جا گرا۔ نیز حماس نے دو بغیر پائیلٹ اسرائیلی ڈرونز بھی مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ القسام نے بتایا کہ ہم نے اسرائیل کے اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ان میں بری اور فضائی فوج کے بیس اسٹیشن اور ہیلی پیڈز شامل ہیں۔ ہمارے حملوں کے خوف سے پانچ ملین اسرائیلی شہری زیر زمین بنکروں اور مخفوظ پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ نیز القسام نے ہفتے کے روز غوش عتصیون کے اہم فوجی مرکز کو بھی میزائل حملے سے نشانہ بنایا۔

القسام کے میڈیا ترجمان ابو عبیدہ نے دعوی کیا کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی سے تین کلومیٹر دور ایک فوجی جیب گھات لگا کر تباہ کی۔ حملے کے بعد اسرائیلی امدادی پارٹیاں گھنٹوں کی تاخیر سے جائے حادثہ پر پہنچ سکیں۔

 


غزہ
نامہ نگار العربیہ، ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago