Categories: پاکستان

پاکستان میں حضرت عمرفاروق ؓ کا یوم شہادت عقیدت سے منایا گیا

پاکستان بھرمیں یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔


اس موقع پرمختلف شہروں میں نما زجمعہ کے بعد ریلیاں نکالی گئیں اورکانفرنسوں کا انعقادکیاگیا جن میں علمائے کرام نے حضرت عمرفاروق کی سیرت و کردار اوراسلام کے لیے اِن کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

لاہور میں اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام لاہور بتی چوک میں شہادت عمر ؓ کانفرنس منعقدکی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدرحافظ ذاکرالرحمن صدیقی نے کہا کہ حضرت عمرؓ کی بہترین اصلاحات آج بھی حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔
حکمران نتیش کمار کو آئیڈیل بنانے کے بجائے حضرت عمرفاروق کو اپنا آئیڈیل بنائیں، ان کی طرزحکمرانی اختیار کرنے سے ہی ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے۔ حافظ فیصل افضل شیخ ، حافظ محمد عمران تبسم، حافظ منظورالٰہی، نعمت اللہ ظفر، عطاالرحمن حقانی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں متفقہ قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ صحابہ کرامؓ کے حوالے سے گستاخانہ کتب کو فوری ضبط کیا جائے۔ صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
راولپنڈی میں شہادت حضرت عمر ؓ کے موقع پر’’دور فاروقی اور آج کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام ضلعی سیکریٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میںہونے والے سیمینار منعقدکیاگیا۔

مقررین نے کہا کہ آج ریاست پاکستان فاروقی ؓ صفت لیڈر کی تلاش میں ہے جو حکمت و بصیرت اور تدبر سے پاکستان کی کشتی کو منجدھار سے نکال کر ساحل مراد تک لے جائے۔ علامہ ہاشم حقانی نے کہا کہ حضرت عمر فاروق ؓ کا دورحکومت، ایک مثالی فلاحی ریاست بنانے کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ پشاور،کوئٹہ اورکراچی سمیت ملک کے دیگرشہروں میں بھی ریلیوں اورکانفرنسوں کاانعقادکیاگیا۔

کوئٹہ میں حضرت عمر(رض) کے یوم شہادت پر اہلسنت و الجماعت کی ریلی
کوئٹہ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت کی مناسبت سے اہل سنت و الجماعت کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔
کوئٹہ میں ریلی فاروق اعظم چوک سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ جلیل القدر صحابی تھے اور آپ کے اسلام لانے کیلئے نبی کریم (ص) نے خود دعا مانگی تھی، مقررین نے حضرت عمر (رض) کے عرصہ خلافت کے دوران ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی ۔

ایکپریس نیوز+جنگ نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago