Categories: مشرق وسطی

بیت اللہ کا غلاف تبدیل، 150 کلو سونے کا استعمال

بیت اللہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا، نیا غلاف 2 کروڑ سعودی ریال کی لاگت سے 670 کلو گرام  خالص ریشم سے بنایا گیا ہے۔
غلاف کی تیاری میں 150 کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے۔ غلاف کو 30 ماہرین نے تیار کیا ہے  اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔ اس کا سائز 666 مربع میٹر ہے اور یہ 47 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر حصہ 14 میٹر طویل اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ زمین سے تین میٹر کی بلندی  پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی 6 میٹر اور چوڑائی 3 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔
اتارے جانے والے غلاف کے ٹکڑے بیرون ملک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کئے جاتے ہیں۔
یہ غلاف ہر سال 9 ذی الحج  کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ خانہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان المعظم اور ذی الحج کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری دارلکسوہ 76 سال قبل قائم کی گئی۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی سے قبل خانہ کعبہ کو آب زم زم سے غسل دیا گیا۔ غلاف کعبہ بیت اللہ کی تکریم و تعظیم اور اس کے شرف و عظمت کا مظہر ہے۔
بانی مملکت سعودی عرب شاہ عبدالعزیز نے حرمین شریفین کی خدمت پر خصوصی توجہ دی اور محرم الحرام 1346 ہجری میں غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے مکہ مکرمہ میں دارلکسوہ کے نام سے ایک فیکٹری کا افتتاح کیا۔ شاہ فیصل نے 1382 ہجری میں فیکٹری کا قیام عمل میں لانے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا اور 1397 ہجری میں اس کی نئی عمارت جدید اور خود کار مشینوں کے ساتھ نصب کی گئی۔
غلاف کعبہ سیاہ رنگ میں رنگے ہوئے سیاہ ریشم کے اصلی دھاگوں سے تیار کیا جاتا ہے اور اس پر قرآنی آیات کی کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago