Categories: مشرق وسطی

حج میں سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: سعودی عرب

سعوی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے حج انتطامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم تمام مسلمان ممالک سے آئے حجاج کرام کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں لیکن کسی شخص کو فریضہ حج کی ادائی کے دوران گڑ بڑ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”

سعودی وزیر داخلہ اور چیئرمین حج کمیٹی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ کے دورے کے دوران حج انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں موجود حجاج کرام کے عزیز و اقارت کو اطمینان دلایا کہ سعودی حکومت حجاج کرام کا تحفظ ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کو حج کے دوران ایمرجنسی فورسز، جنرل سیکیورٹی، شہری دفاع، ٹریفک کنٹرول، میڈیکل ٹیموں اور سعودی ہلال احمر نے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی
گئی۔

مکہ معظمہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حج کی غرض سے دیار مقدس میں آیا ہر شخص ہمارے لیے یکساں طور پر قابل احترام ہے۔ ہم کسی شخص کے ساتھ ملک، قوم، طبقے اور رنگ و نسل کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برتیں گے لیکن کسی شخص کو حج کے دوران سیاست چمکانے اور فریضہ حج کی ادائی پر اثر انداز ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ہم یہ مانتے ہیں کہ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گذر رہی ہے۔ ان تبدیلیوں کے حج جیسے عالمی اجتماع پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں لیکن ہم حجاج کرام سے اطاعت و خوف خداوندی کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتطامات کیے جائیں گے اور کسی شخص کو اپنے مخصوص مقاصد کے لیے حج کو سیاسی رنگ دینے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ اگر کسی نے فساد پھیلانے کی کوشش کی تو اسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کم وبیش تین ملین افراد مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب کے باہر سے انڈونیشیا واحد مسلمان ملک ہے جہاں سے دو لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

17 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago