Categories: پاکستان

مٹ رومنی پاکستان میں ڈرون حملوں کے حامی

امریکی صدارتی امیدوار براک اوباما اور ان کے حریف مٹ رومنی کے درمیان خارجہ پالیسی پر فیصلہ کن مباحثہ جاری ہے۔
مٹ رومنی کا کہنا ہے ایبٹ آباد آپریشن سے قبل پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا جبکہ اوباما کہتے ہیں کہ اسامہ پرحملہ  کیلئے اگر اجازت لیتے تو نہیں ملتی۔
باراک اوبامہ نے واضح الفاظ میں یہ بھی کہا کہ اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو امریکا اس کا ساتھ دے گا۔
بوکارینٹن میں جاری گرما گرم بحث کے دوران دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کی پالیسیوں پر تنقید کی۔
صدارتی امیدوار براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ القاعدہ قیادت اورعراق جنگ کا خاتمہ ان کی کامیابی ہے اور کمانڈران چیف کی حیثیت سے امریکی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
جبکہ اوبامہ کے حریف امیدوار مٹ رومنی نے اسامہ اور القائدہ رہنمائوں کی ہلاکت پر براک اوبامہ کو مبارکباد پیش کی  اور کہا کہ ہم ابھی بھی دہشتگردی کی عفریت سے جان نہیں چھڑا سکے۔
رومنی کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک امریکا اور پاکستان دونوں کیلیے خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا اتحادی ہے اور پاکستان کو ابھی تنہا چھوڑنے کا وقت نہیں آیا۔
مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف ڈرون حملوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مٹ رمنی نے کہا کہ پاکستان میں سول حکومت مضبوط بنانا ہوگی کیوں کہ اگر پاکستان ٹوٹ جاتا ہے تو یہ امریکہ اور افغانستان کیلئے خطرناک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف ڈرون حملوں کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسرے طرف اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے دوست ممالک میں اضافہ ہورہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مٹ رومنی عراق کے بجائے روس کو خطرہ سمجھتےتھے لیکن آج ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے القائدہ کو بڑا خطرہ سمجھا ہے ۔
مٹ رومنی کا کہنا تھا کہ امریکا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اگلے سال چار ایٹمی بم بنا لے گا۔
مٹ رومنی نے کہا کہ بین الاقوامی جنگ امریکی مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبیا میں تین ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اگر صدر ہوا تو دو ہزار چودہ میں افغانستان سے فوج واپس بلائوں گا۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago