Categories: مشرق وسطی

مصر: مسلک اہل سنت کے فقہی اصول آئین سازی کا مُعتبر مآخذ قرار

قاہرہ (العربیہ ڈاٹ نیٹ) مصر میں اسلامی شریعت کو دستور سازی کے لئے بنیادی مآخذ قرار دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں اور ماہرین قانون پر مشتمل آئین ساز کونسل نے سنہ 1971ء کے دستور کی دو شقوں کو اصل شکل میں بحال رکھتے ہوئے دستور سازی کے لیے اسلامی شریعت کو مآخذ قرار دینے پر اتفاق کیا ہے لیکن ساتھ ہی اس کی ایک ذیلی شق میں یہ وضاحت کر دی گئی ہے کہ دستور سازی کے عمل میں اسلامی شریعت کے مآخذ کے لیے اہل سنت والجماعت مسالک کے فقہی اصولوں پر اعتبار کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ میں آئین ساز کونسل کے اجلاس میں آئین میں نئی ترامیم بھی لائی گئی ہیں۔ آئین میں پہلے سے موجود اقلیتوں کے مذہبی حقوق کو برقرار رکھا گیا ہے۔ آئین کی رو سے مصر میں موجود دوسرے مذاہب اور مسالک کے پیروکاروں کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق عبادات کی ادائیگی کا حق حاصل ہو گا۔ ریاست یا ملک کا کوئی ادارہ مذہبی معاملات میں مداخلت کا مجاز نہیں ہو گا۔

آئین میں اختیارات اور تمام تر اقتدار اعلیٰ کا مالک اللہ تعالیٰ کی ذات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ دستور میں اس شق کو بھی جوں کا توں برقرار رکھا ہے۔ اجلاس میں سلفی مسلک کی جماعت حزب النور کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ آئین میں عصمت انبیاء و صحابہ کرام کی شق کو شامل کیا جائے، اس تجویز کو بھی منظور کر لیا گیا۔

آئینی کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ ماجد شبیطہ نے بتایا کہ آئین میں جامعہ الازھر اور محکمہ اوقاف کے بارے میں دو الگ الگ شکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جامعہ الازھر ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہو گا اور جامعہ کو شرعی قوانین کے نفاذ اور آئینی سفارشات میں کسی دوسرے ادارے کے سامنے جواب دہی نہ کرنا پڑے گی۔ اجلاس میں خواتین اور مردوں کے باہمی تعلقات کی نوعیت کے بارے میں بحث کو موخر کر دیا گیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago