Categories: پاکستان

ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات جاری، سیاسی کارکنوں سمیت 16 جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ ، پیپلزپارٹی کے ایک ایک کارکن اور مجلس وحدت المسلمین کے علاقائی عہدیدار کے ماموں سمیت 16/ افراد جاں بحق اور پولیس کانسٹیبل سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 
پولیس کے مطابق تھانہ رضویہ کی حدود گلبہار، لیاقت چوک، زمیندار ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 42/ سالہ ظفر حسین علوی عرف علی گڑھ والا ولد اختر حسین علوی ہلاک اور 26/ سالہ عاطف اور 30/ سالہ اقبال ولد محمد احمد زخمی ہوگئے، ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہورہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد ملزمان نے مذکورہ موٹر سائیکل سوار پر بھی فائرنگ کردی اس کے نتیجے میں 45/ سالہ زاہد حسین زیدی ولد عابد حسین زیدی ہلاک ہوگیا، مقتولین کی لاشیں اور زخمیوں کو عباسی اسپتال پہنچایاگیا۔
2/ ہلاکتوں کے واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں وغیرہ بند ہوگئیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق ظفر حسین علی ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ نمبر 189/ کے کارکن تھے۔
تھانہ کورنگی انڈسٹریل کی حدود کورنگی انڈسٹریل ایریا، گلزار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30/ سالہ مہر علی ولد محمد عثمان ہلاک ہوگیاجس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
تھانہ چاکیواڑہ کی حدود لیاری، مرزا آدم خان روڈ سے ایک شخص کی ہاتھ پہاؤں بندھی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
متوفی کو30 / سالہ خرم شہزاد ولد محمد اعظم کے نام سے شناخت کیا گیا جو ماڑی پور کا رہائشی اور پھل فروش تھا اسے 2/ روز قبل اغواء کیا گیا تھا، مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی۔ تھانہ نیو کرا چی کی حدودنیو کراچی سیکٹر الیون آئی بدھ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40/ سالہ نثار سونیو ولد فیض محمد ہلاک جبکہ ندیم اور وحید زخمی ہوگئے متوفی نثار بازار میں پیمپرز کا اسٹال لگاتا تھا اس کی لاش اور زخمیوں کو عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔
تھانہ سمن آباد کی حدود فیڈرل بی ایریا، بلاک نمبر 17/ مکان نمبر B-29 کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30/ سالہ ظہیر عباس مرزا ولد نادر حسین مرزا ہلاک ہوگیا متوفی 3/ بچوں کا باپ اور مذکورہ مکان میں رہائش پذیر تھا وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹا تھا کہ گھر کے سامنے پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے مقتول کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی۔
تھانہ مومن آباد کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فقیرکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25/ سالہ نعیم بلوچ ولد کریم جان بلوچ ہلاک ہوگیا متوفی اسی علاقے کا رہائشی اور کرمنل ریکارڈ کا حامل تھا اس کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی۔
تھانہ گارڈن کی حدود گارڈن فوارہ چوک میں فائرنگ کے 2/ الگ الگ واقعات میں 25/ سالہ محمد خالد ولد عبدالغفور ہلاک اور 30/ سالہ غلام مرتضیٰ شاہ ولد عبدالرزاق شاہ شدید زخمی ہوگیامتوفی خالد علاقے میں سموسے فروخت کرتا تھا اس کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی۔
تھانہ عزیز بھٹی کی حدودڈالمیا کالونی گلی نمبر15/ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45/ سالہ جمیل احمد ولد شاہنواز ہلاک ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ جر ائم پیشہ افراد نے اسے مخبری کے شبہے میں مارا ہے اس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
تھانہ نیپئر کی حدود لی مارکیٹ، دودھ منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25/ سالہ بلال علی ولد سکندر علی شدید زخمی ہوگیا اسے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا متوفی مجلس وحدت المسلمین ضلع جنوبی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی کے ماموں تھے۔
تھانہ سعود آباد کی حدود ملیر کالا بورڈ غریب شاہ مزار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60/ سالہ نذیر احمد نواب ولد غلام محمد نواب ہلاک ہوگیا متوفی ملیر، حسین آباد کا رہائشی تھا اس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7-B میں چائے کے ایک ہوٹل پر فائرنگ سے 27/ سالہ محمد شیخ ولد یعقوب اور 35/ سالہ لالہ فضل عرف فضلو زخمی ہوگئے انہیں عباسی اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ہی چل بسے۔
ذرائع کے مطابق عمر شیخ پاکستان پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدے دار تھے تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود گلزار ہجری اسکیم نمبر 33/ سیکٹر 9-A میں واقع درخشاں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قابض قبضہ مافیا کے کارکنوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل 50/ سالہ محمد مٹھل شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مٹھل کو 10/ گولیاں لگیں اسی تھانے کی حدود میں سہراب گوٹھ پر فائرنگ سے 35/ سالہ عمران حسین زخمی ہوگیا جسے ایک نجی اسپتال پہنچایا گیا۔
تھانہ تیموریہ کی حدود نارتھ ناظم آباد، پیپلزکالونی چورنگی پر ہائی روف نمبرKH-9573پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں35سالہ محمدصدیق ہلاک ہو گیا، متوفی سائیکلوں کے پرزہ جات سپلائی کرنے کا کام کرتا تھا، وہ الارم اسٹیٹس اوراس سے ملحقہ سائیکل مارکیٹ میں پرزے دے کر جارہا تھا کہ اس پر فائرنگ کردی گئی ، مقتول کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی۔
تھانہ جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا، بلاک نمبر7، عائشہ منزل، دتھمتھل سوئٹس کے قریب واقع بیکری پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ سید قاسم علی ولد سید یوسف علی ہلاک ہوگیا، جس کی لاش رات گئے عباسی اسپتال پہنچائی گئی ، واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور یہاں ساری رات کھلنے والے ہوٹل اور دکانیں بند ہوگئیں ، تھانہ درخشاں کی حدود ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ، فیزVI، خیابان راحت، اسٹریٹ نمبر30پرخالی پلاٹ سے ایک 45 سالہ شخص کی چادر میں لپٹی ہوئی لاش ملی، جسے رات گئے جناح اسپتال پہنچایا گیا، متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کی گردن میں ایک گولی لگی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago