اوباماکی جانب سے گستاخانہ فلم کادفاع،مسلم رہنماوں کا اظہارمذمّت

نیویارک (اے ایف پی) امریکی صدربارک اوبامانے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں آزادی اظہار کی آڑمیں گستاخانہ فلم کا دفاع کرتے ہوئے پرتشدّد احتجاج کی مذمت کی ہے،
جس کے جواب میں انڈونیشیا کے صدرسسیلوبامبانگ، مصرکے صدرمحمدمرسی ، افغانستان کے صدرحامدکرزئی اوراردن کے شاہ عبدالله نے اس فلم کی مذمت کرتے ہوئے اوباماکے موٴقف کو چیلنج کیا ہے،مسلم بادشاہوں، صدور اور دوسرے سربراہانِ مملکت نے کہا کہ آزادی اظہارلامحدودنہیں،مغربی ملکوں کو ’اسلام فوبیا‘ کو کچلنا چاہیے جو اس فلم سے پیدا ہونے والے طوفان کے بعد شروع ہوا ہے جس میں پیغمبرِ اسلام کا مذاق اڑایا گیا تھا۔
انڈونیشیا کے صدر سسیلو بامبانگ یدھویونو نے کہا کہ یہ فلم مذہبی ہتک کا بدنما چہرہ ہے۔
یودھویونو نے کہا کہ آزادیِ اظہار لامحدود نہیں ہے،انھوں نے ایک ایسی بین الاقوامی دستاویز کا مطالبہ کیا جو مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد اور مخالفت پر اکسانے کو موٴثر طور پر روک سکے،امریکہ کے قریبی ساتھی اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے فلم اور اس کے نتیجے میں پھوٹ پڑنے والے تشدد کی مخالفت کی۔
افغان صدر حامد کرزئی نے انتہاپسندوں کی بداخلاقی کی مذمت کی۔
کہا کہ قاہرہ میں امریکہ مخالف مظاہروں کے باوجود امریکہ کی طرف سے عرب ممالک میں انقلاب کی حمایت سے ایک دوسرے کے احترام کا موقع مل سکتا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

30 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago