- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

عرب الیکٹرانک فوج کے مغربی ویب سائٹس پر حملے

دبئی (العربیہ اردو) بعض عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے اور خود کو عرب الیکٹرانک آرمی کہلوانے والے متعدد ہیکروں نے امریکا میں بنی توہین آمیز فلم کے خلاف مغربی ویب سائٹس پر حملے کرکے انھیں ہیک کر لیا ہے۔

مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر نے العربیہ انگلش کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں کہا ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع کے لیے ہیکنگ کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

خود کو رضوان کے نام سے متعارف کرانے والے اس مسلم نوجوان نے کہا کہ ”الیکٹرانک آرمی حال ہی میں معرض وجود میں آئی ہے۔پہلے ہم انفرادی طور پر مغربی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا کام رہے تھے لیکن اب ہم نے ٹیم کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

انھوں نے اپنے بعض ہیکر ساتھیوں کی شناخت بھی کرائی ہے۔ان میں عبدالحق کا تعلق مراکش،علاء العصری اور خالد کا تعلق شام سے ہے۔ایک اور ہیکر کا تعلق سعودی عرب سے ہے لیکن اس کی شناخت نہیں بتائی گئی۔رضوان نے بتایا کہ ہم ہیکنگ کی کارروائیاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مغربی ممالک میں اہانت کے ردعمل میں کررہے ہیں۔

رضوان اس عرب الیکٹرانک آرمی کے ترجمان ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ انھوں نے ہی یہ فوج تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی اور اس کو مسلم نوجوانوں نے بھرپور پذیرائی بخشی ہے۔

ان عرب ہیکروں نے ایک ویب سائٹ www.handmet-military.net پر قرآن مجید کی ایک آیت پوسٹ کی ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بائبل میں حقیقی سچائی کے عنوان سے عربی سب ٹائٹل کے ساتھ ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔

رضوان کے مطابق انھوں نے مندرجہ ذیل ویب سائٹس ہیک کی ہیں:
www.paradaviva.com, www.vibeararuama.com.br, nioaquemaisnoticias.com.br, itamixfm.com.br, clickboahora.com, frizzera.com.br, leapresentes.com.br, mucuriverdade.com.br, mundiostur.com.br/

ان کا کہنا تھا کہ ان کا گروپ متعلقہ حلقوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے مغربی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
مصطفی عجبالی