Categories: مشرق وسطی

مصر: خواتین نیوز اینکرز کے بعد فضائی میزبان بھی حجاب کی طرف مائل

العربیہ ڈاٹ نیٹ: مصر میں معزول سابق صدر سید حسنی مبارک کے تیس سالہ سیکولر دور حکومت کے خاتمے کے بعد سرکاری اداروں سے بھی لادینیت کا رنگ تیزی سے زائل ہونا شروع ہو گیا ہے۔


 

حال ہی میں مصری ٹیلی ویژن چینل کی خواتین نیوز اینکرز کی جانب سے حجاب پہننے کے اعلانات کے بعد قومی فضائی کمپنی سے وابستہ کئی ایئر ہوسٹس نے بھی ڈیوٹی کے دوران حجاب پہننے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ نے حجاب کی خواہش مند لڑکیوں کو ان کی مرضی کا حجاب اوڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔ مصری وزیر برائے فضائی نقل وحمل سمیر امبابی کے زیر صدارت ایئر لائن انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نئی بھرتی ہونے والی ایئر ہوسٹس کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔

اس موقع پر اجلاس میں دوران ڈیوٹی حجاب پہننے کی خواہش مند ایئر ہوسٹسز کی بھی فہرست پیش کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی ایئر ہوسٹس ڈیوٹی کے دوران حجاب پہن سکتی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی بھرتی کی گئی 70 ایئر ہوسٹس اپنی ذمہ داریاں سنھبالنے کے لیے تیار ہیں جبکہ 172 کی خصوصی تربیت جاری ہے۔ انہیں بھی جلد ازجلد فضائی کمپنی میں شامل کر لیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق حکومت کے دور میں ایئر ہوسٹس کی بھرتیوں اور ان پر عائد دیگر پابندیوں کو اب ختم کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ائیر ہوسٹس کو کسی مخصوص لباس کی پابندی کا حکم نہیں دیا جائے گا۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago