پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے تندر میں تین گھروں پر میزائل داغے جن کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابھی تک امریکی طیاروں کی پروازیں علاقے میں جاری ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی سفارتخانے کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے امریکا کی طرف سے پاکستان پر کیے جانے والے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کیا تھا۔
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار