- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

رمضان کے عشرہ اخیرمیں جامع مسجدمکی کی روحانی فضا

آج کل ایرانی اہل سنت کی عظیم ترین جامع مسجد میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ایک خاص روحانی و معنوی فضا قائم ہے۔ قرآن پاک کی خوشبو عطر ہر سو پھیلی ہوئی ہے جس سے اسلام و قرآن کے شیدائی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے عشرہ اخیر میں لگ بھگ ایک سو ساٹھ افراد اعتکاف کیلیے جامع مسجد مکی زاہدان میں اکٹھے ہوچکے ہیں۔ معتکفین سمیت سینکڑوں فرزندان توحید رات عبادت میں گزارنے کیلیے جامع مسجد مکی آپہنچتے ہیں تاکہ جامع مسجد کی معنوی فضا سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی باطنی اصلاح کریں۔

اکیس رمضان سے جامع مسجد مکی میں باجماعت نماز تہجد کا اہتمام ہوتا ہے۔ ہر رات ایک حافظ قرآن پاک کے تین پاروں سے زائد کا حصہ تہجد میں تلاوت کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ تہجد میں ختم قرآن بھی ہوگا۔

جامع مسجدمکی زاہدان میں معتکفین اور تہجد پڑھنے والے مؤمنوں کی بعض تصویری جھلکیاں: