Categories: عالم اسلام

لیبیا میں اقتدارمنتخب نمائندوں کے حوالے

طرابلس(خبررساں ادارے) لیبیا میں قومی عبوری کونسل نے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کردیا ہے۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اقتدار کی منتقلی کی تقریب ہوئی۔
قومی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل نے اعلان کیا کہ وہ آئینی اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل جنرل نیشنل کانگریس کے حوالے کر رہے ہیں جو اب لیبیائی عوام کی جائز اور قانونی نمائندہ ہے۔
گذشتہ ماہ انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی نئی اسمبلی آئندہ ہفتے اپنا کام شروع کردے گی اور اس کی اولین ذمہ داری عبوری حکومت کا انتخاب ہوگی۔

modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

1 hour ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago