کابل(ايجنسياں) افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایساف فورسز حملوں میں پانچ نیٹو فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان نیٹو فوج پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ حال ہی میں ایران کی سرحد سے ملحقہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے علاقائی ٹریننگ سنٹر پر افغان فورسز کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے تین امریکن سول کنٹریکٹر سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس طرح کے واقعات میں آٹھ لوگ مارے جا چکے ہیں جن میں پانچ نیٹو فوجی بھی شامل ہیں۔
نیٹو ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔