کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق سنیچر کی رات کو کوئٹہ کے مغربی علاقے سے شہر پر دو راکٹ فائر ہوئے۔ جن میں سے ایک راکٹ شہر کے مصروف ترین علاقے قندھاری بازار میں جوتوں کی دکان پر آگرا۔
جبکہ ایک اور راکٹ کاسی روڈ پر بستی پنچاہت میں گرا ہے۔ دونوں دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ پہنچا دیاگیا۔ جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
دھماکے سے کئی دکانوں اور مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہر میں سیکورٹی کے انتظامات مذیدسخت کر دیے گئے۔
دوسری جانب سول ہسپتال کوئٹہ میں فوری طورایمرجنسی نافذ کر دی اورڈاکٹروں کو فوری طور پر ہسپتال طلب کرلیاگیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…