- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

اتحادی فورسز عوام کو گمراہ کر رہی ہیں، تھنک ٹینک

کابل(ايجنسياں) کابل میں ایک عالمی تھنک ٹینک نے اتحادی فورسز پر الزام لگایا ہے کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ فوجی آپریشنز افغان فوج کی قیادت میں ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مصنف اور تجزیہ کار کیٹ کلارک کا کہنا ہے کہ اتحادی فوجیں یہ دکھانا چاہتی ہیں کہ افغان فورسز ذمہ داریاں سنھبالنے کے قابل ہیں جب وہ افغانستان سے انخلاء کر جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصطلاح افغان فورسز کی قیادت امریکی میڈیا میں زیادہ استعمال  کی جا رہی ہے اور ایہ اصطلاح تب بھی استعمال میں آتی ہے جب آپریشنز صر ف امریکی یا نیٹو فورسز کرتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایساف اپنے طور پر واقعات کی تفصیلات بیان کرتی ہے تاہم بعض اوقات یہ معاملہ آدھا سچ آدھا جھوٹ والا ہوجاتا ہے۔