Categories: مشرق وسطی

عراق: بم دھماکوں میں 39 ہلاک

بغداد(العربیہ ڈاٹ نیٹ) عراق میں منگل کے روز ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 39 افراد جاں بحق جبکہ کئی درجن کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔ یہ بم دھماکے دارالحکومت بغداد اور شمالی شہر کرکوک سمیت چار شہروں میں ہوئے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے سب سے ہلاکت خیز دھماکہ کرکوک میں ایک پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب ہوا، جہاں سات افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوئے۔
تشدد کے حالیہ واقعات ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب آئندہ ہفتے بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں عرب دنیا کے اعلیٰ رہنما شرکت کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکت خیز دھماکے بغداد کے جنوب میں واقع کربلا شہر میں ہوئے۔ بغداد کے علاوہ شمالی شہر کرکوک اور جنوب میں دو مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کا بظاہر نشانہ پولیس اہلکار بتائے جاتے ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago