کوئٹہ(خبرايجنسياں) بلوچستان جمہوری پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی اور بلوچستان میں اعتماد سازی اور امن کیلئے 8 نکاتی تجاویزپیش کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا ٹرائل کیا جائے، آرمی آپریشن فوری بند کیا جائے، 13 ہزار لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے، ڈیرہ بگٹی کا نو گو ایریا ختم کرایا جائے، کراچی میں بگٹی کی پوتی اور بچی کے قاتل کو گرفتار کیا جائے، مسخ شدہ لاشوں کا سلسہ بند کیا جائے، بلوچستان میں خفیہ اداروں کی مداخلت بند کی جائے اورڈیرہ بگٹی، کوہلو اور گوادر میں فوجی چھاونیاں ختم کی جائیں۔