دفاع پاکستان کونسل کے زيراہتمام اظہار يکجہتي بلوچستان کل جماعتي کانفرنس آج دوپہر کو کونسل کے سربراہ مولانا سميع الحق کي زيرصدارت مقامي ريسٹورنٹ ميں شروع ہوئي، کانفرنس کے آغاز پر افتتاحي کلمات ميں مولانا سميع الحق نے کہا کہ موجودہ حکمران بلوچستان کے حقوق دينے ميں بري طرح ناکام ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبہ کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے ساتھ ساتھ انہيں زخم دينے والوں کي نشاندہي بھي کريں گے .
ان کا يہ بھي کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل محض کميٹيوں اور پيکيجز اور معافي مانگنے سے حل نہيں ہوں گے، صوبے ميں صوبائي خودمختاري کو يقيني بنايا جائے اور يہاں کے عوام کو ان کا جائز حق ديا جانا چاہئے،وہ صوبے کے عوام کو يقين دلاتے ہيں کہ ملک بھر کے عوام ان کے ساتھ ہيں.
بلوچستان کے مسئلے پر امريکي کانگريس کي قرارداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ يہ قرارداد ہماري خودمختاري اور آزادي پر حملہ ہے، کل جماعتي کانفرنس کے مقاصد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج کي کل جماعتي کانفرنس کاايک مقصد امريکہ، بھارت اور اسرائيل کوصوبے ميں نيا کھيل کھيلنے سے روکنا بھي ہے، کيوں کہ امريکہ افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے پاکستان کو توڑنے کي گھناوني سازش کررہا ہے.
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان