Categories: مشرق وسطی

فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر گرفتار

رام اللہ (العربیہ ڈاٹ نیٹ)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر اور اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے بزرگ رہ نما ڈاکٹر عزیز دویک کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ جمعرات کی شام مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے رام اللہ میں اپنے گھر واپس آ رہے تھے۔ رام اللہ میں ایک فوجی چوکی کے پاس سے گذرتے ہوئے صہیونی فوج نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں اتار کر اپنی فوجی گاڑی ڈالا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ہیں۔
فلسطینی مجلس قانون ساز کے ناظم دفتر بھا یوسف کے مطابق صہیونی فوج نے رام اللہ کے جنوب میں قائم کی گئی ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے ڈاکٹر دویک اور ان کے ساتھیوں کی گاڑی کو روکا۔ انہیں گاڑی میں موجود تمام افراد کو ایک گھنٹے تک چیک پوسٹ پر روکے رکھا گیا۔ بعد ازاں ایک سیکیورٹی اہلکار نے ان کے دیگرساتھیوں سے کہا کہ ڈاکٹر دویک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی لوگوں کو گھروں کو جانے کی اجازت ہے۔
ڈاکٹر عزیز دویک کی گرفتاری پر غزہ میں حماس حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے کہا کہ “فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر کی گرفتاری عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ڈاکٹر دویک کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا ان کی جان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عزیز دویک کو ماضی میں کئی مرتبہ حراست میں لیا جاتا رہا ہے تاہم سنہ 2006ء میں بننے والی فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ان کی یہ دوسری گرفتاری ہے۔ قبل ازیں وہ تین سال تک صہیونی جیلوں میں رہ کر گذشتہ برس رہا ہوئے تھے۔ ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کے جنوب سے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہونے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago