- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

افغانستان میں 43نیٹو و افغان فوجی ہلاک و زخمی

کراچی / کابل (جنگ نیوز) افغان طالبان نے افغانستان میں خودکش بم دھماکوں اور حملوں میں43 نیٹو و افغان فوجی ہلاک، 5 ٹینک، 3 بکتربند گاڑیاں تباہ ا ور2 ٹینکر نذرآتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جنگ کو موصول طالبان ترجمان کی ای میل کے مطابق ننگرہار ضلع غنیچل میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی ٹینکوں سے ٹکرا دی جس سے3 بکتربند گاڑیاں تباہ اور17 فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
لغمان میں دھماکے میں7 فوجی ہلاک و زخمی اور گاڑی تباہ ہوگئی۔ کنڑ سوکی میں6 فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ سنگین میں2، پنجوائی، ناد علی، کنڑ، بولدک میں ایک، ایک ٹینک تباہ کئے جانے کی اطلاع ہے۔
جلال آباد میں حملے میں3 پولیس اہلکار ہلاک کردیئے۔ ہلمند نہر سراج میں2 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ہلمند میں دھماکے میں7 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔ قندھار غورک میں دھماکے میں3 نیٹو فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ سنگین میں دھماکے میں3 نیٹو فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ اروزگان میں انٹیلی جنس اہلکار مارا گیا۔ ہرات میں2 ٹینکر نذرآتش کردیئے گئے۔ پنجوائی میں دھماکے میں ایک گاڑی اور 4 بلڈوزر تباہ ہوگئے۔ زابل میں حملے میں5 فوجی ہلاک و زخمی کرنے کی خبر ہے۔
دریں اثناء آزاد ذرائع نے ان واقعات کی تصدیق نہیں کی۔