- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

اڑھائی ماہ بعد ڈرون حملے پھر شروع‘ میرانشاہ میں 5 شہید

میران شاہ (آئی این پی )امریکا نے اڑھائی ماہ سے زیادہ عرصہ تعطل کے بعدپاکستان کے شمالی علاقوں میں ڈرون حملے دوبارہ شروع کردیے ہیں۔
گزشتہ روز میرانشاہ میں ایک مکان پر امریکی جاسوس طیاروں نے 2 میزائل فائرکیے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا‘ علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔
ادھر امریکی حکام نے بھی پاکستان علاقوں میں دوبارہ ڈرون حملے شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
یاد رہے کہ 26 نومبرکے بعد پاکستانی علاقوں میں یہ پہلاامریکی ڈرون حملہ ہے ۔واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پر ناٹو افواج کی جانب سے حملے کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔‘ ناٹو حملے سے قبل شمالی وزیرستان میں تحصیل شوالہ کے علاقہ پدم شاہ میں ڈرون طیاروں کے ذریعے ایک گھر پر 4 میزائل داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوئے تھے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے چند روز پہلے شدت پسندوں کے دوبارہ منظم ہونے کے پیش نظر ڈرون حملے شروع کرنے کا عندیہ دیاتھا۔