Categories: پاکستان

پاکستان کی امداد روکنے کا بل کثرت رائے سے منظور

واشنگٹن(اردو ٹائمز) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی 70 کروڑ ڈالر کی جزوی امداد روکنے کا بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں اہم اتحادی ملک پاکستان کی امداد روکنے کے حوالے سے رائے شماری کرائی گئی۔ بل کی حمایت میں 283 اور مخالفت میں 136 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ بل حتمی منظوری کے لیے ایون بالا سینیٹ میں بھیجا جائے گا جس پر قوی  امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں سے بھی اسے پاس کرا لیا جائے گا۔ بل میں ایران کی اقتصادی و مالی پابندیوں کی شق بھی شامل ہے جس کی حمایت میں 233 اور مخالفت میں 177 ووٹ ڈالے گئے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی اعتراضات کے بعد پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ افغانستان میں بارودی مواد کی ترسیل کی پاداش میں پاکستان کی جزوی امداد بند کی جا رہی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی نئی رپورٹ کے بعد پاکستان کی باقی امداد جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ اراکین کے مشترکہ پینل نے پاکستان کی امداد روکنے پراتفاق کیا تھا تاہم امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ واشنگٹن سے اسلام آبادکی امداد روکی نہیں گئی بلکہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے افغانستان میں دھماکا خیز مواد کی ترسیل بند کرنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے مشروط کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر بل منظور ہوگیا تو اس پر عمل درآمد کے لیے پاکستانی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔ نیٹو حملوں کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔
امریکا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جانی و مالی وسائل کی قربانی دی جس کا صلہ پاکستان نے ہمیشہ سخت شرائط کے قرضوں، امداد کے حصول میں رکاوٹ اور فوجی چوکیوں پر حملے کی شکل میں حاصل کیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago