- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

امریکا، نیٹوسے تعلقات کے جائزے کیلئے سفیروں کی کانفرنس

اسلام آباد(جنگ نیوز) ابھرتے ہوئے نئے چیلنجز کے مطابق ملک کی خارجہ پالیسی کی تشکیل کیلئے اہم ممالک میں متعین پاکستانی سفیروں کی دو روزہ کانفرنس ، اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے، عسکری قیادت اس کے شرکاء کو اہم موضوعات اور ان صورتحال پر تفصیلات بھی بتارہی ہے۔
وزیرخارجہ حناربانی کھر کی زیرصدارت، دفترخارجہ، اسلام آباد میں ہونے والی سفیروں کی اس کانفرنس میں پندرہ ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر اور ہائی کمشنرز شریک ہیں، ان میں امریکا کے لئے مقرر سفیر شیری رحمن، بھارت میں ہائی کمشنر شاہد ملک، برطانیہ سے آئی ہوئی ڈپٹی ہائی کمشنر شامل ہیں۔
کانفرنس میں چین، افغانستان، سعودی عرب، بلجیم اور جرمنی سے بھی پاکستانی سفیرشریک ہیں، کانفرنس میں جنرل خالدشمیم وائیں، لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع اور وزیرخزانہ حفیظ شیخ بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق عسکری حکام نے نیٹو حملوں سے پیدا صورت حال کے تناظر میں کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کررہے ہیں۔