نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق دھماکہ جنوبی وزیر ستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ہوا جس میں ایک گاڑی پر 2 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی ڈورن طیارے کے تازہ حملے سے تباہ ہونے والی گاڑی میں طالبان کمانڈر ملا نذیر کا چھوٹا بھائی مارا گیا ہے ۔
فرانسسی خبررساں ادارے کے مطابق ڈورں حملے میں پاکستان تحریک طالبان کے 5 اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبان نے ملا نذیر کے چھوٹے بھائی کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار کردیاہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی ڈورن حملے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے پاکستان میں ہونے والے ڈورن حملوں کو آپریٹ کرتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان عوامی سطح پر ڈروں حملوں کی مخالفت کرتا رہاہے مگر انہیں روکنے کے حوالے سے کوئی حکمت عملی سرکاری طور پر ترتیب نہیں دی گئی ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید