ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پہنچنے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور سینئر صوبائی وزیر مولاناعبدالواسع کی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
مولانا فضل الرحمن نے امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں شکست سے دو چار ہونے کے بعد امریکہ اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر گرانے کے درپے ہے اور بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں قونصل خانے کے قیام کیلئے جس طرح پر تول رہا ہے درحقیقت وہ یہاں بلوچستان میں اپنی بعض حواری جماعتوں کے ساتھ مل کر خونریزی کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے ، بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کیلئے امریکہ اور بعض مقامی جماعتوں کا گٹھ جوڑ ہے جو فاٹا اور وزیرستان جیسے حالات پیدا کرکے بلوچستان میں بھی آپریشن کیلئے راہ ہموار کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہیں، ایسے حالات میں مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ صرف مذہبی جماعتیں ہی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرکے امریکہ کا راستہ روک سکتی ہیں ۔
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام