میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور اس پر وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے مقدمے کے فیصلے تک ممتاز قادری کی سزا پر عملدر آمد روک دیا ہے۔ ممتاز قادری کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ ممتاز قادری کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں دو مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف ممتاز قادری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی جو سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
ممتاز قادری کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف کا کہنا ہے کہ مجرم کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے اور وفاق کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے پنجاب پولیس کی انتہائی تربیت یافتہ ’ایلیٹ فورس‘ میں شامل ممتاز قادری مقتول گورنر کے حفاظتی دستے میں شامل تھا اور اس نے چار جنوری کو سلمان تاثیر کو اس وقت گولیاں کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ اسلام آباد میں ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد گھر واپس جانے کے لیے اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…