- سنی آن لائن - https://sunnionline.us/urdu -

ترکی نے اسرائیل سے فوجی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے

انقره(ايجنسياں)اسرائیلی سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے کے بعد ترکی نے ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور فوجی معاہدے مکمل طور پر منقطع کر دیئے۔
ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ترکی اسرائیل سے کئے گئے تجارتی اور فوجی معاہدے معطل کرنے کا اعلان کرتا ہے اور یہ تعلقات مکمل منقطع ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات اور دفاعی نوعیت کے فوجی تعلقات اور معاہدے مکمل طور پر منقطع کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس غزہ جانے والے 9 ترک شہریوں کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدگی کا شکار تھے اور اب ترکی نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔